counter easy hit

میٹ گالا 2018 میں پہنے گئے لباس پر پریانکا اور دپیکا کو تنقید کا سامنا

نیویارک:بالی وڈ کی صف اول کی اداکاراں پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون کو میٹ گالا 2018 کے ریڈ کارپٹ میں پہنے گئے لباس پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

Matika Gala faces criticism of Paranka and Parika wearing a dress worn in 2018ہر سال کی طرح رواں برس بھی نیویارک میں میٹ گالا کی تقریب منعقد کی گئی، جس کی فیشن تھیم ہیون لی بوڈیز: فیشن اینڈ کیتھولک ایمیجینیشن  رکھی گئی، جہاں جدید فیشن اور کیتھولک تصورات کا امتزاج پیش کیا جانا تھا۔

ہالی وڈ اداکارائیں تو میٹ گالا کی تقریب میں ہمیشہ کی طرح تھیم کی مناسبت سے شاندار ملبوسات میں جلوہ گر ہوئیں لیکن بالی وڈ دیواز پریانکا اور دپیکا سے اس بار چوک ہوگئی۔ پریانکا چوپڑا نے میٹ گالا 2018 میں ویلوٹ کے گان کے ساتھ گولڈن کامدار ہوڈی کا انتخاب کیا، ساتھ ہی انہوں نے نارمل کے بجائے گلیٹری میک اپ کیا، جو تھیم سے تھوڑا مختلف تھا۔

دوسری جانب دپیکا پڈوکون نے گزشتہ برس کی طرح اس مرتبہ بھی تھیم پر عمل نہیں کیا، اس سے قبل بھی انہوں نے وائلڈ تھیم یعنی جنگل والے روپ میں فیری (پری) کا روپ اپنایا تھا اور اس برس بھی انہوں نے کسی ایوارڈ شو کے ریڈ کارپٹ کی مناسبت سے لباس کا انتخاب کیا۔

یہی وجہ ہے کہ دونوں اداکارواں پر تنقید کی جارہی ہے کہ بین الاقوامی ایونٹ میں بالی وڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے انہیں اپنے فیشن اور ملبوسات کے حوالے سے جانچ پڑتال کر لینی چاہیے۔