yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

ساہیوال واقعہ: تحقیقات مکمل

Web Editor March 4, 2019 1 min read
Sahiwal incident: complete investigation
Share this:

لاہور: ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے کہاہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ساہیوال واقعہ کی تحقیقات او رانصاف کی فراہمی کے حوالے سے قوم سے کیا ہوا وعدہ پورا کر دکھایا ہے ، ساہیوال جیسے واقعات پولیس میں چالیس سالہ خرابیوں ، سیاسی بھرتیوں اور ذاتی مقاصد کیلئے پولیس کا استعمال کی وجہ سے رونما ہوتے ہیں جس کی فصل سابقہ حکومتوں نے بوئی ہے اور ہم کاٹ رہے ہیں ۔انہوں نے 90 شاہراہ قائد اعظم پر ساہیوال واقعہ میں جاں بحق ہونے والے جلیل کی فیملی اور وکیل احتشام امیرالدین کے ہمراہ جے آئی ٹی رپوٹ کی فائنڈنگ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے اپنی تحقیقات کے دوران تمام ممکنہ زاویوں سے ثبوت اکٹھے کئے۔ اس رپورٹ نے اپنی فائنڈنگ میں جلیل اور اس کی فیملی کو معصوم اور مکمل طور پر بے قصور قرار دیا ہے جبکہ ذیشان کا تعلق دہشت گرد تنظیم سے تھا اور وہ مشکوک سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سی ٹی ڈی اہلکاران کی جانب سے کار پر پیچھے سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جبکہ بچوں کو گاڑی سے نکال کر دوبارہ فائرنگ کی گئی۔ جے آئی ٹی نے اپنی فائنڈنگ میں ملوث چھ اہلکاروں کو اس واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے جس پر قانون کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔ ان اہلکاران کی جانب سے اپنی ہی گاڑی پر خود فائرنگ کرنے اور فرانزک ایجنسی کو مہیا کئے جانے والے شواہد میں ٹمپرنگ بھی ثابت ہوئی ہے جس پر ان کے خلاف الگ سے کارروائی کی جار ہی ہے ۔ رپورٹ میں سینئر پولیس افسران کے براہ راست ملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ملے تا ہم جلیل پر جھوٹی ایف آئی آر درج کرانے اور موقع پر موجود شواہد اکٹھے نہ کرنے اور فرانزک ایجنسی کو بروقت نہ بلانے پر ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی ۔ ترجمان وزیر اعلی نے مزید کہا کہ اس واقعہ میں وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب نے پہلے دن سے ہی سخت غم و غصہ کا اظہار کیا اور فیملی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ہر طرح سے تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے بچوں کی تعلیم اورکفالت کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔ اس سلسلے میں بچوں کا داخلہ جلد کروایا جائے گا جبکہ بچوں کی مالی امداد کے لئے دو کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے جو ٹرسٹ میں جمع کروائی جائے گی جس پر ماہانہ منافع بچوں کو ملتا رہے گا۔ وزیر اعلی پنجاب نے خلیل کے بوڑھے والدین کی مدد کے لئے بھی ایک کروڑ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے تا کہ وہ اپنی زندگی آسانی سے بسر کر سکیں ۔ میڈیا کے سوال کے جواب پر ترجمان وزیر اعلی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت مظلوم خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی سرکاری اہلکار یا افسرکو بچانے کی کوشش نہیں کی گئی تا ہم جے آئی ٹی نے آزادانہ طور پر اپنی تحقیقات مکمل کی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ماڈ ل ٹاؤن جیسے سانحات رونما ہوتے رہے ہیں جن پر ایکشن نہ ہونے کی بدولت آج پولیس اس نہج پر پہنچی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خلیل کے بھائی جلیل اور ان کے وکیل نے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب کا انصاف کی فراہمی میں موثر کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اگر انصاف کے تقاضے پورے نہ کرتی تو ہمیں مایوسی ہوتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے عدالت میں جوڈیشل انکوائری جاری ہے جس پر حکومت مزید تعاون کر رہی ہے ۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Maldives Rodperdhamkaya, received annoying notifications
Previous Post مال روڈپردھماکا، افسوسناک اطلاعات موصول
Next Post وزیراعظم عمران خان کا اچانک بڑا بیان
Prime Minister Imran Khan's sudden statement

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.