counter easy hit

خطے میں امن اور استحکام کیلئے مسئلہ کشمیرحل ہونا چاہیے، آرمی چیف

Rachel Sharif

Rachel Sharif

لندن (یس ڈیسک) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ خطے میں امن اور استحکام کیلئے مسئلہ کشمیرحل ہونا چاہیے، پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے مگر عزت اور وقار کے ساتھ، دنیا کو ہمارے ماحول کوسمجھنا ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب میں اچھی پیش رفت ہورہی ہے، ہر قسم کے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ خطے میں طویل مدت امن اور استحکام کے لیے مسئلہ کشمیرحل ہونا چاہیے، پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے مگر عزت اور وقار کے ساتھ۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی کے طویل مدتی حل کیلئے قومی ایکشن پلان ایک جامع منصوبہ ہے، حکومت اس پر عملدرآمد کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔اس سے پہلے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان فیصلہ کن مرحلے سے گزر رہا ہے ، دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کر رہے یں،اب واپسی کا کوئی راستہ نہیں، انہوں نے کہا کہ ہم نہیں سمجھتے تھے کہ دہشتگرد اس حد تک گر جائیں گے کہ بچوں کا قتل عام کرینگے۔