counter easy hit

بالی ووڈ کے معروف شاعر، نغمہ نگار و کہانی نویس جاوید اختر کی آج 70 ویں سالگرہ ہے

Javed Akhtar

Javed Akhtar

ممبئی (یس ڈیسک) بالی ووڈ میں ان گنت گیتوں کے خالق، سکرپٹ رائٹر اور شاعر جاوید اختر آج سترویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ جاوید اختر کی بالی ووڈ میں آمد بطور اسٹنٹ سکرپٹ رائٹرہوئی، جاوید اختر کے لکھے گئے نغمے خوبصورت شاعری اور ردھم کے باعث زبان زد عام ہوگئے۔

لیجنڈری نصرت فتح علی خان نے متعدد بار ان کی شاعری کو اپنے گانوں میں استعمال کیا۔ شاعر کیفی اعظمی کی بیٹی اوراداکارہ شبانہ اعظمی ان کی شریک حیات ہیں۔

ان کے بیٹے فرحان اختر اور زویا بھی بالی ووڈ سے منسلک ہیں۔ پدما شری ، پدم بھوشن اور چودہ فلم فئیر سمیت کئی ایوارڈز جاوید اختر کی گیلری کی زینت ہیں۔