counter easy hit

وسیم اکرم نے کیرئر میں سب سے زیادہ قیمتی وکٹ کس کی لی؟ ویڈیو لنک میں

لاہور: وسیم اکرم نے بتایا کہ انہوں نے حیدر آباد میں ایک روزہ میچ کے دوران سنیل گواسکر کی وکٹ لی تھی، جب انہوں نے دوسری سلپ میں موجود فیلڈر کو کیچ دیا تھا، یہ زندگی کی سب سے قیمتی وکٹ تھی۔

who did Waseem Akram took the most valuable wicket in career?سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ہمارے کپتان عمران خان اور دیگر کھلاڑی ہر وقت سنیل گواسکر کی بات کرتے تھے، سنیل گواسکر کی بیٹنگ ٹیکنیک بہت اچھی تھی۔ لیجنڈری فاسٹ باؤلر نے اعتراف کیا کہ سنیل گواسکر اپنے وقت کے بہترین اوپنر تھے، اور وہ بغیر ہیلمٹ کے کھیلا کرتے تھے، میں نے زندگی میں کئی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تاہم ان سب میں سنیل گواسکر کی وقت لینا زیادہ اہمیت کا حامل تھا۔ وسیم اکرم نے بتایا کہ انہوں نے حیدر آباد میں ایک روزہ میچ کے دوران سنیل گواسکر کی وکٹ لی تھی، جب انہوں نے دوسری سلپ میں موجود فیلڈر کو کیچ دیا تھا۔ اس سے قبل شارجہ میں ایک تقریب کے دوران وسیم اکرم نے کہا کہ کرکٹ

کی عالمی تنظیم میں اتنی جرات نہیں کہ پاک بھارت سیریز پر بھارتی بورڈ کو مجبور کر سکے، کھیل کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے، یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ دونوں ملکوں کے لوگ اس اہم تفریح سے محروم ہیں۔