counter easy hit

تربت سے 15 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد

تربت: بلیدہ کے علاقے سے 15 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں گولیاں مارکرقتل کیا گیا ہے۔

15 people bodies baked of bullets recovered from Turbatتربت کے علاقے بلیدہ سے 15 افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں جنہیں نامعلوم افراد کی جانب سے گولیاں مارکرقتل کیا گیا ہے۔ لاشوں کو لیویزنے تحویل میں لے کراسپتال منتقل کردیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کیچ کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد غیرمقامی لگ رہے ہیں، جو اندرون ملک سے غیرقانونی طریقے سے براستہ تربت ایران اوریورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنرکا کہنا تھا کہ قانونی کارروائی کا آغازکردیا گیا ہے، لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا تاکہ حقیقت سامنے آسکے جب کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی شناخت کے عمل تک پہنچیں گے۔