counter easy hit

عمران نااہلی کیس کی سماعت آج ہوگی

عدالت عظمیٰ میں آج منگل کو تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی مبینہ آف شور کمپنیوں اور پی ٹی آئی کے لئے مبینہ ممنوعہ ذرائع سے فنڈنگ لینے کی بناء پر عوامی عہدہ کے لئے نااہلیت سے متعلق کیس کی سماعت ہوگی۔

The hearing of Imran disqualification case will be todayچیف جسٹس میاںثاقب نثار کی سر براہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے اس حوالے سے درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔