counter easy hit

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ ملکی سیاسی اور امریکی صدر کے بیان کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

Federal cabinet meeting will be held todayذرائع کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام 5 بجے وزیر اعظم آفس میں ہوگا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، امریکی صدر کے بیان کے بعد کی صورتحال بھی زیر غور آئے گی، وزارت خارجہ سفارتی سطح پر اقدامات سے متعلق کابینہ کو بریفنگ دےگی۔