counter easy hit

ممبئی میں شدید بارشیں، 5 منزلہ عمارت گرنے سے 8 افراد ہلاک

ممبئی میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ 100 سال پرانی 5 منزلہ عمارت گرنے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

Heavy rain in Mumbai, eight people killed collapsed due to collapse 5 floor building

Heavy rain in Mumbai, eight people killed collapsed due to collapse 5 floor building

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے علاقے بھیندی بازار کے علاقے میں 5 منزلہ عمارت منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 4 کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ عمارت منہدم ہونے کے بعد ریسکیو ٹیموں کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ اب بھی ملبے تلے کم از کم 20 افراد کی موجودگی کی اطلاعات ہیں۔

حکام کے مطابق مولانا شوکت علی روڈ پر واقع عمارت میں 9 خاندان آباد تھے اور تنگ گلیوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ممبئی میں شدید بارشوں کے بعد علاقے میں پانی بھرنے کی وجہ سے 100 سال پرانی عمارت کے گرنے کا واقعہ پیش آیا تاہم دیکھنا ہے کہ محکمہ بلڈنگ کنٹرول کی جانب سے عمارت کو مخدوش قرار دیا تھا یا نہیں۔ خیال رہے کہ ممبئی کے مشرقی علاقے میں گزشتہ ماہ 4 منزلہ عمارت گرنے سے 17 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔