counter easy hit

گرین کلائمٹ فنڈ کی پاکستان کیلئے 38 ملین ڈالر کی منظوری

$ 38 million approved for Pakistan Green Climate Fund

$ 38 million approved for Pakistan Green Climate Fund

گرین کلائمٹ فنڈ نے پاکستان میں گلیشئیرز پگھلنے کے خطرات سے نمٹنے کے لیے 38 ملین ڈالر کی منظوری دے دی۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق گرین کلائمٹ فنڈ کے بورڈ کا جنوبی کوریا میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث تیزی سے پگھلتے گلیشئیرز کے خطرات پرغور کیا گیا۔

پاکستان میں گلیشئیرز پگھلنے کے خطرات سے نمٹنے کے لیے 38 ملین ڈالر کی منظوری دی گئی، بورڈ کے بھارتی رکن نے پاکستان کے پراجیکٹ کو مسترد کرنے کی کوشش کی جبکہ بورڈ کے 23 دیگر اراکین نے پراجیکٹ کو موضوع قرار دیتے ہوئے بھارتی رکن کا موقف مسترد کر دیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گرین کلائمٹ فنڈ سے شمالی علاقہ جات میں گلیشئیرز پگھلنے کے خطرات سے متاثر افراد کی بحالی ، سیلابوں کی تباہی سے قبل پیشگی نظام ، انفرا سٹرکچر کی تعمیر کے منصوبے اور گلیشیر پگھلنے سے سیلاب کی تباہ کاریوں اور انسانی جانوں کو بچانے میں مدد ملے گی۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website