counter easy hit

زیکا وائرس: قومی سطح پر متحرک ہونے کی ضرورت ہے،برازیلی صدر

Zyka virus

Zyka virus

برازیلیا…..برازیلی صدر دلما روسف نے کہا ہے کہ زیکا وائرس پھیلانے والے مچھروں کے خاتمے کے لیے قومی سطح پر متحرک ہونے کی ضرورت ہے ۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برازیل کی صدر دلما روسف نے گزشتہ روز عوام سے کہا ہے کہ وہ ملک میں زیکا وائرس کے پھیلا ئوکو روکنے کے سلسلے میں حکومت کا ساتھ دیں۔صدر روسف کی جانب سے یہ اپیل عالمی ادار صحت کے اس اعلان کے بعد سامنے آئی ہے کہ اسوائرس سے لاحق خطرات اب ہنگامی صورتحال کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ وائرس پھیلانے والے مچھروں کے خاتمے کے لیے قومی سطح پر متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم وفاقی سطح پر فوج اور اپنے تمام حکام کو متحرک کر رہے ہیں اور ایسا ہی ریاستی اور میونسپلٹی کی سطح پر کیا جائے گا۔برازیلی صدر نے وزیر صحت کی جانب سے گذشتہ ہفتے دئیے گئے اس بیان کو بھی مسترد کر دیا کہ برازیل زیکا وائرس کے خلاف لڑائی ہار رہا ہے۔ادھر زیکا وائرس کی ویکسین پر کام کرنے والے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ یہ ویکسین ماضی کے اندازوں کے برعکس ایک برس کے اندر اندر تیار کی جا سکتی ہے۔