counter easy hit

کولمبیا میں 25ہزار افراد میں زیکا وائرس کی تصدیق

Zyka confirmed

Zyka confirmed

بگوٹا…..زیکا وائرس نے کولمبیا میں خطرے کی گھنٹی بجادی۔31 سو حاملہ خواتین زیکا وائرس کا شکار ہوگئیں جبکہ کولمبیا کے صدر جوآن مینوئل سینٹوس نے ملک بھرمیں25ہزار چھ سو45 افرادمیں زیکاوائرس کی تصدیق کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق زکا وائرس لاطینی امریکا کے ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ ایشیائی حکومتوں نے مچھر کی وجہ سے پھیلنے والی بیماری کے سدباب کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق زیکا وائرس نوزائیدہ بچوں میں دماغ کو پہنچنے والے نقصان جیسے پیدائشی نقص اور عارضی فالج کا سبب بنتا ہے۔کئی ایشیائی ممالک نے مسافروں خاص طور پر حاملہ خواتین کو وسطی اور جنوبی امریکہ کا سفر اختیار نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔دوسری طرف برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں ہونے والے والے اولمپکس گیمز بھی خطرے میں پڑگئی ہیں۔عالمی ادارہ صحت اور امریکا میں امراض کے کنٹرول کے مراکز کی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ زکا وائرس براعظم امریکا کے کئی ممالک میں تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے جس سے40 لاکھ افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔