counter easy hit

زلفی بخاری چھا گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی زلفی بخاری سے برطانوی سفارت خانے کے وفد اور برٹش ایئر ویز حکام نے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق زلفی بخاری سے برطانوی سفارت خانے کے وفد نے ملاقات کی، برطانوی وفد میں برٹش ایئر ویز کے آفیشلز بھی شامل تھے۔ملاقات میں باہمی دل چسپی کے امور پر بات چیت ہوئی، برٹش ایئر ویز کے آفیشلز نے معاونِ خصوصی زلفی بخاری کے تعاون کا شکریہ ادا کیا، برطانوی وفد نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر سہولتوں کی بھی تعریف کی۔ ملاقات میں برٹش ایئر ویز کے پاکستان میں فلائٹ آپریشن شروع ہونے پر بھی گفتگو کی گئی، معاون خصوصی زلفی بخاری نے برطانوی وفد کو مزید تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ زلفی بخاری نے اس موقع پر کہا کہ برٹش ایئر ویز پاکستان کے مثبت امیج کو پھیلانے میں مدد کرے، برٹش ایئر ویز پاکستان میں سیاحت بڑھانے کے لیے کردار ادا کر سکتا ہے۔ خیال رہے کہ برٹش ایئر ویز اپنا فلائٹ آپریشن رواں سال جون میں شروع کر رہا ہے، اسلام آباد سے لندن کے لیے ہفتے میں 3 پروازیں چلائی جائیں گی۔ یاد رہے کہ ایک ہفتے قبل برٹش ہائی کمشنر نے سیکریٹری ایوی ایشن کو خط میں کہا تھا کہ رواں سال جون سے برٹش ایئر ویز اسلام آباد سے اپنا فضائی آپریشن شروع کرے گی۔