counter easy hit

بگڑے سرکاری افسران کے لیے شکنجہ تیار

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے اپنی جماعت تحریک انصاف کو سرکاری افسران کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کردی۔ نجی ٹی وی نیوز کے مطابق سرکاری افسران کی کارکردگی تحریک انصاف کے کارکن جانچیں گے کیونکہ وزیر اعظم نے پارٹی کو وزرا اور سرکاری افسران کی کارکردگیپر نظر رکھنے کی ذمہ داری دے دی ہے جب کہ مانیٹرنگ ٹیمیں بنانے کی ذمہ داری سیکریٹری جنرل ارشد داد کو سونپی گئی ہے۔سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی ارشد داد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پارٹی سطح پر مانیٹرنگ ٹیمیں قائم کی جائیں گی یہ ٹیمیں وزرا اور سرکاری افسران سے متعلق عوامی شکایات وصول کریں گی اور جائزہ لینے کے بعد شکایات وزیراعظم تک پہنچائی جائیں گی۔ ارشد داد کا کہنا ہے کہ مانیٹرنگ سیل کے قیام کا مقصد عوامی شکایات کو وزیراعظم تک پہنچانا ہے اور پارٹی عوامی مفاد میں حکومتی پا لیسیاں بنانے میں بھی مدد فراہم کرنا ہے۔