counter easy hit

ذوالفقار مرزا کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ قیادت کرے گی: شرجیل میمن

Sharjeel Memon

Sharjeel Memon

کراچی (یس ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر ذوالفقار مرزا کے پاس ثبوت ہیں تو وہ عدالت میں لے جائیں۔ ذوالفقار مرزا قیادت پر من گھڑت الزامات لگا رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا کو پارٹی میں رکھنے یا نکالنے کا فیصلہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کرے گی۔

پریس کانفرنس میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اگر ذوالفقار مرزا کی خواہشات پوری نہیں کی گئی تو اس کا مطلب نہیں کہ وہ الزامات کی بوچھاڑ کر دیں۔

عزیر بلوچ کی گرفتاری پر انہوں نے کہا کہ عزیر بلوچ ایک دہشت گرد ہے اور پیپلز پارٹی اس کی گرفتاری میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آنے دے گی۔