counter easy hit

حیران کن پیشگوئی کرنیوالا زرافہ

امریکہ میں ہونیوالی نیشنل فٹ بال لیگ” این ایف ایل ” کے کل ہونیوالے اہم ترین مقابلے کیلئے جہاں کھلاڑی میدان میں آئے وہیں پچھلے سال منظر عام پر آنے والا زرافہ ’’اپریل‘‘ بھی دوبارہ خبروں کی Zoroastrians to amazing predictionsزینت بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مستقبل کی پیش گوئی کرنے میں مشہور زرافے نے اس میچ کیلئے اپنی پیش گوئی کر دی ہے ۔ اس میچ میں نیو انگلینڈ پیٹریاٹ اور فلاڈیلفیا ایگلز آمنے سامنے ہوں گے ۔اپریل کے سامنے دو پوسٹروں جن پر نیو انگلینڈ اور فلا ڈیلفیا لکھا تھا میں سے ایک کو چننے کیلئے چارا ڈالا گیا اپریل نے تھوڑا ٹہلنے کے بعد دونوں کو چیک کیا اور نیو انگلینڈ کے پوسٹر پر لٹکایا گیا چارا کھا لیا اس طرح اس کی پیش گوئی کے مطابق اہم ترین مقابلے کی فاتح ٹیم “نیو انگلینڈ” ہے تاہم مقابلے کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ موصوف کی پیش گوئی درست ہوئی یا غلط- واضح رہے کہ دنیا میں ہونے والے کھیلوں کے بڑے مقابلوں میں جانوروں سے ہار اور جیت کیلئے پیش گوئی کروانا عام ہو تا جا رہاہے۔