counter easy hit

زمبابوے اور افغانستان کے درمیان چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائےگا

Zimbabwe and Afghanistan will be played today

Zimbabwe and Afghanistan will be played today

شارجہ…….زمبابوے اور افغانستان کے درمیان چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل آج شارجہ میں کھیلا جائےگا ،جیوسوپر یہ میچ بھی براہ راست نشر کرے گا۔شارجہ کا تاریخی اسٹیڈیم افغان زمبابوے سیریز کی میزبانی کررہا ہے ،جہاں چھکے چوکے بھی لگ رہے ہیں، وکٹیں بھی اڑ رہی ہیں اور اپ سیٹ بھی ہو رہے ہیں۔ابتدائی دو میچز میں افغان ٹیم نے زمبابوے کو زیرکیا،لیکن تیسرے ون ڈے میں زمبابوےنےحریف کو صرف 58 رنز پر ڈھیر کیا،لیکن اب بھی افغانستان کو سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔چوتھے ون ڈے میں کامیابی اسے سیریز کا بھی فاتح بنا دے گی۔آج ہونے والا یہ دلچسپ مقابلہ بھی پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیوسوپر براہ راست نشر کرے گا۔