counter easy hit

آصف زرداری آج وطن واپس پہنچیں گے، پیپلز پارٹی کی استقبال کی تیاریاں مکمل

Zardari will return today, the PPP prepares well to welcome

Zardari will return today, the PPP prepares well to welcome

 کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری آج ڈیڑھ سال بعد وطن واپس پہنچیں گے جہاں ان کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گا۔

پاكستان پیپلز پارٹی نے سابق صدر اور اپنے شریک چیرمین آصف علی زرداری كی واپسی پر شاندار استقبال كی تیاریاں مكمل كرلی ہیں، آصف زرداری کی وطن واپسی پر کراچی شہر میں انہیں خوش آمدید کہنے کے لیے بینرز آویزاں کیے گئے ہیں، پیپلزپارٹی کی جانب سے مختلف علاقوں میں کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں کارکنان کا رش ہے، کارکنان اپنے رہنما کی وطن واپسی پر خوشی سے سرشار ہیں، استقبالیہ کیمپوں میں کارکنان نے رات گئے پارٹی ترانوں پر رقص اور خوب ہلہ گلہ کیا۔ کراچی میں آصف زرداری کی وطن واپسی کے موقع پر اونٹوں اور بکروں کا صدقہ بھی دیا گیا۔آصف زرداری کے ہمراہ ان کے صاحبزادے اور پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو بھی ہوں گے جب کہ اپنے رہنماؤں کا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ اور شیری رحمان سمیت دیگر پارٹی رہنما ایئرپورٹ پر استقبال کریں گے، آصف زرداری کی وطن واپسی کے موقع پر پیپلزپارٹی کراچی ایئرپورٹ کے اولڈ جناح ٹرمینل پر جلسہ کرے گی، اولڈ ٹرمینل پر کوئی اسٹیج نہیں بنایا جائے گا بلکہ سابق صدر بلٹ پروف ٹرک پر کارکنان سے خطاب کریں گے۔آصف زرداری ایئرپورٹ سے بلاول ہاؤس بذریعہ ہیلی کاپٹر یا شارع فیصل سے جائیں گے اس بات کو پیپلزپارٹی کی جانب سے خفیہ رکھا جارہا ہے۔ آصف زرداری بلاول ہاؤس پہنچنے کے بعد پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔آصف زرداری 24 دسمبر کو پارٹی کے ارکان اسمبلی سے ملاقات کریں گے اور 26 دسمبر کو لاڑکانہ روانہ ہوں گے جہاں وہ 27 دسمبر کو ان کی اہلیہ اور سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب کریں گے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website