counter easy hit

صفائی کی صورتحال کی وجہ سے عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے،ذکا محی الدین

Zaka Mohiuddin

Zaka Mohiuddin

سرائے عالمگیر(صغیر راٹھور) ن لیگی کونسلر بھی مقامی انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کے خلاف احتجاج پر مجبور ہوگیے، صفائی کی صورتحال کی وجہ سے عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔ٹی ایم اے اور اے سی شعیب نسوانہ کے پاس ہماری بات سُننے کا وقت ہی نہیںٹی ایم او عمر شجاع کی نا اہلی کی وجہ سے مقدس ماہ رمضان شریف میں بھی شہربھر میں ہر طرف گندگی کے ڈھیروں نے عوام کا جینا حرام کیاہوا ہے اورٹی ایم اے اہلکار و آفیسرز نے رمضان بازار میں مصروفیت کو جواز بناکر عوام کوبدبودار ماحول میں زندہ رہنے پر مجبور کردیاہے جس سے عوام مختلف بیماریوں میں مبتلاہورہے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے کونسلر ز جن میں کونسلر ذکا محی الدین ڈار ،کونسلر راجہ نصراللہ،کونسلرنوید سلیم،کونسلر چوہدری عرفان گلنواز،راجہ اعجاز نے ایوان صحافت میں میٹ دی پریس کے دوران اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے صحافیوں کو بتایاکہ بارش کے دنوں میں چھوٹے بڑے نالوں کی صفائی انتہائی ضروری کام تھا لیکن ٹی ایم اے کی بے حسی کی وجہ سے نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے سے نکاسی آب کے مسلہ نے بھی عوام کوپریشان کیاہواہے ذرا سی بارش سے لوگ گھروں میں قیدی بن جانے پر مجبور ہو جاتے ہیں اوربارشی پانی گھروں میں داخل ہوکر تباہی مچادیتاہے جبکہ سٹرکیں اور گلیاں سیلاب زدہ علاقے کامنظر پیش کررہی ہوتی ہیں شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات کے حوالے سے اے سی شعیب نسوانہ کو بارہاشکایات کرچکے لیکن نتیجہ منفی رہا مگر ٹی ایم اواور آفیسرز حال مست ہیں جنہیں عوامی مسائل کی بار بار نشاندہی کرنے باوجود رمضان بازار میں لمبی تان کر سو رہے ہیں اور شہر بھر میں پھیلی گندگی نظر نہیں آ رہی کونسلرز حضرات نے سخت رد عمل کا اظہار کر تے ہوئے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف و ڈی سی او گجرات چوہدری لیاقت علی چٹھہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ شہر بھر میں جگہ جگہ گندگی (کوڑا کرکٹ) کے ڈھیر اورنالیاں سمیت سیوریج پائپ بند ہو نے سے گندہ پانی گلیوں اور سڑکوں پر پھیل رہا ہے مگر انتظامیہ کا وجود کہیں نظر نہیں آرہا جبکہ عوام کو سہولیات کی فراہمی حکومت وقت کا فرض اور عوام کا حق ہے اور مقامی انتظامیہ عوام کے حقوق کی فراہمی میں نا اہل ثابت ہو رہی ہیخُدارا ہیں ارباب اختیار یاتو انتظامیہ تبدیل کریں ورنہ موجودہ انتظامیہ کو اپنی ذمہ داریا پوری کرنے پر مجبور کریں تاکہ عوام بھی صحت مند ماحول میں جی سکیں۔