counter easy hit

کستان کی خالق سیاسی جماعت اقتدار میں ہے، ذکا محی الدین

 Zaka Mohiuddin

Zaka Mohiuddin

سرائے عالمگیر (صغیر راٹھور) مسلم لیگ ن سرائے عالمگیر کے راہنما جنرل کونسلروارڈ چھ ذکا محی الدین نے یوم آزادی کے حوالے سے اپنے بیان میں کہاہے کہ ماضی میں ہر آنے والی سیاسی جماعت نے اقتدار کو عیاشی اور لوٹ مار کا ذریعہ بنایا اور ملکی وسائل کی لوٹ ماریکر کے چلے گیے جس کی وجہ سے عوام آج بھی وہیں کھڑے ہیں جہاں سے آزادی کا سفر شروع کیاتھالیکن اب حالات تبدیل ہو چکے ہیں پاکستان کی خالق سیاسی جماعت اقتدار میں ہے اور ملکی ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہوچکاہے جہاں سے روکا گیاتھا مسلم لیگ ن کے دور میں تکمیل پاکستان کا سفر جاری ہے اور حالات کچھ بھی ہوںیہ سفر جاسری رہے گاانہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس ہویا پاجامہ لیکس دشمن کی چال اورسب جھوٹ کی پیدا وار ہیں جن کا مقصد ملکی ترقی کو روکناہے ہم سمجھتے ہیں کہ میاں برادران محب وچن شخصیات کا نام ہے اور وہ ملکی حالات کنٹرول کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں انشااللہ بہت جلدپاکستان کے عوام ان کی منزل ملے گی،