counter easy hit

کرپٹ لوگوں کی پاکستان میں کو ئی گنجائش نہیں،اعتزازدرانی

aatzazdrany

aatzazdrany

سرائے عالمگیر (صغیر راٹھور) پاک فوج زندہ بادجنرل راحیل شریف نے اپنے ادارے کا احتساب کر کے ثا بت کر دیا ہے کہ کرپٹ لوگوں کی پاکستان میں کو ئی گنجائش نہیں ان خیالات کا اظہارپی ٹی آئی کینڈا (مونٹریال ) کے راہنما اعتزازدرانی نے اپنے ٹیلی فونک بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت دہشتگردی کے ساتھ کرپشن بھی ملک کا بڑا حصہ ہے آرمی چیف جنرل راحیل نے اپنے ادارے کے کرپٹ لوگوں کیخلاف ایکشن لیکر جو مثال قائم کی ہے اس پر پوری قوم ان کو سلام پیش کر تی ہے ،موجودہ و ماضی کے حکمر انوں کی لوٹ مار نے ملک کے بچے بچے کو قرضوں میں جکڑ رکھا ہے ،قومی وسائل کے چوروں کو کڑے احتساب کے تناظر میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیلنے کی ضرورت ہے ،کرپشن کر نیوالوں اور ان کے سہولت کاروں کا احتساب پوری قوم کی آواز ہے ،جمہوریت کا نعرہ لگانیوالے حکمرانوں نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں