yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    بین الاقوامی خبریں
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

زینب، تم میری کچھ نہیں لگتی

Web Editor January 25, 2018 1 min read
Zainab, you are nothing seems like me
Share this:

سات سالہ بچی کے جسم میں مسلسل کئی روز سفاکیت سے نفسانی نطفے اتارنےکے بعد اسے بے دردی سے قتل کرنے والے شخص کو کل گرفتار کر لیا گیا، قوم  کو مبارکباد دینے کے لیے وزیرِ اعلیٰ پنجاب لبوں پر مسکراہٹ سجائے میڈیا کے سامنے پیش ہوئے اور اپنی انتھک محنت کی داستان سنانے میں اتنے مگن ہوئے کہ جن کے جگر کا غوشہ دل دہلا دینے والے عمل سے گزرا تھا اس کو بولنے کا موقع بھی میسر نہ آسکا۔ خیر پاکستان کے ہر گھر میں اس خبر کو سننے کے بعد شکر ادا کیا ہوگا، کچھ لوگوں نے اس سنگدل شخص کو پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ کیا ہو گا، کسی نےاُس بے حس کی ایک ٹانگ اور ایک بازو کاٹ دی جانا کا دبے لفظوں میں ذکر کیا ہو گا اور بہت سوں نےاس سے بھی سنگین جملوں کے ساتھ اپنا لہو گرمایا ہو گا۔

لیکن سوال یہ ہے کہ کیا انسانی تاریخ میں اس قسم کا یہ پہلا واقعہ ہے؟ یقیناً جواب ‘نہیں’ ہے، کیونکہ یہ تو ہر گلی کی داستان ہے، ہرمحلے کا واقعہ ہے اور ہرگھر کی کہانی ہے۔ یہ کہانیاں اس معاشرتی نظام میں موجود ہر مرد، بچےاور جوان کے کرتوت ہیں جس کے خلاف آج وہ غم وغصہ کا بے دھڑک اظہار کر رہا ہے، کہیں نہ کہیں ہر شخص اس جنسی ہوس کےمعا شرتی ناسورمیں ملوث رہا ہے، فرق صرف نوعیت کی سنگینی کا ہے۔ کہیں اس نے خود کسی کا جنسی استحصال کیا تو کہیں وہ خود اس جنسی استحصال کا شکار ہوا اور جیسے ہی اسے موقع ملا اس نے بھی شکاری بننے میں کچھ تامل نہیں کیا۔

اگراس جنسی شدت کے  حالات کی وجوہات کا بہتر جائزہ لینے کے لیئے اس اسلامی ماشرے کے مذہبی ٹھیکیدار اور ازخود خدائی فوجدار مجھے یہ سوچنے کی اجازت دیں کہ انسان ایک حیوانی بندد کی ہی جدید شکل ہے تو زینب کا  واقعہ کچھ بعیید نہیں لگتا۔ حیوانیت کا شعور سےکوئی تعلق نہیں ہوتا اور شعور اور عقل کے بغیرکسی بھی وجود کا حاصل جنسی تسکین اور نسل کی بڑھوتری کے سوا اور ہو بھی کیا سکتا ہے۔ عقل کی محرومی ان حرکات کے ہونے کا بہترین جواز ہے اور معمول بھی لگتا ہے  لیکن یہ واقعہ، نہایت ہی معذرت کے ساتھ، ٹھیک بندر سے انسان بنتے ساتھ پیش نہیں آیا، یہ وقوعہ ہزاروں سال بعد رونما ہوا ہے اور ہر گھر میں ہو را ہے۔ کیا ان حالات میں یہ کہنا مناسب ہو گا کہ ہم آج بھی بندر سے انسان بننے میں ماسوائے ٹیکنالوجی، بہتر ضروریاتِ زندگی، آسائش و زیبائش کے علاوہ اخلاقیات، احساس، ضمیر میں رتی برابر بھی آگے نہیں بڑھ سکے؟

معاشرہ اگر ایک ساتھ رہنے والے لوگوں میں انفرادیت کو مات دے دیتا ہے تو لوگوں میں تغیر بھی معاشرہ ہی پیدا کرتا ہے۔ اگر معاشرہ مہذب اور با کردار لوگ پیدا کرتا ہے تو معاشرہ ہی سرگودھا کا وہ مکروہ درندہ بھی پیدا کرتا ہے جو اڑتالیس سے زائد لاشوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی تاریخ رقم کرتا ہے۔ معاشرہ ہی  بھکر کے اُن بھائیوں کو جنم دیتا ہے جو دو سو سے زائد لاشوں کو بے دردی اور سنگدلی سے پکا کے کھانے میں جھجک محسوس نہیں کرتے۔ معاشرہ ہی وہ بے حسی پیدا کرتا ہے جو ایک افسر کی وردی میں ملبوس شخص کو دس دس روپے کی رشوت لینا سکھاتی ہے، روٹی کے دو ٹکروں اور معاشرتی خواہشات  کی تکمیل کے لیے بد سے بد تر کروا دیتی ہے اور معاشرہ ہی انسانوں میں وہ جنسی ہوس پیدا کرتا ہے جو عمر، رنگ اور صنف کی پہچان کے بغیر اپنا شکار کرتی ہے۔

زینب میں تمہارا کیا لگتا ہوں؟ تم میری کچھ بھی تو نہیں لگتی، اچھا ہےتم میری کچھ بھی نہیں لگتی، اگر لگتی بھی ہوتی تو شائد میں بھی کسی موقع کی تلاش میں ہوتا۔ آخر میں بھی تو اسی معاشرے کا حصہ ہوں۔ میں بھی تو عمران ہوں، میرے علاوہ کئی لاکھوں عمران بھی اس معاشرے میں بستے ہیں جو نجانے کب کس زینب کو اپنی درندگی کا نشانہ بنالیں۔

ان سب واقعات کا قصور وار کون ہے؟  کیا حقیقت میں یہ معاشرے کا دوش ہے یا اس ریاستی ڈھانچے کا جس پر یہ استوار ہے؟ میں ابھی ناقص العقل ہوں، معلوم نہیں معاشرے  سے اس جنسی ہوس کے ناسورکی درستگی کیسے ممکن ہے لیکن ایک بات پر پختہ یقین سا ہے گھٹن سے آزادی، الف ب پ، اور آگاہی  پر یقین اس بیماری کو کسی حد تک قابوضرور کر سکتا ہے۔

Zeneb, you are
Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
FIA Immigration Wing officials headed by DG FIA Bashir Memon meets wit interior minister Prof. Ahsan Iqbal
Previous Post وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال سے ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی سربراہی میں ایف آئی اے امیگریشن ونگ کے اہلکاروں کی ملاقات
Next Post زینب اگر امریکا میں ہوتی….
If Zainab was in the US ....

Related Posts

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.