counter easy hit

میٹروبس اور اورنج ٹرین کے نام پر غریبوں کا استحصا ل بند کیا جائے ، زاہد اقبال خاں

 Zahid Iqbal Khan

Zahid Iqbal Khan

پیر س(عمیر بیگ)موجودہ حکومت نے صحت اور تعلیم سمیت مختلف محکموں کو 45فیصد بجٹ کاٹ کر میٹروبس اور اورنج ٹرین کے نام پر غریب عوام کا استحصال کرکے رکھ دیا اس وقت صحت و تعلیم کا معیار ملکی تاریخ کی بد ترین مثال ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر زاہد اقبال خاں نے نمائندہ یس اُردو سے کیاانہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کی تنخواہیں کم ہونے کے باعث آئے روز ہڑتالوں کا سلسلہ جاری ہے شریفوں کی حکومت میں غریب کیلئے صحت اور تعلیم خواب بن کر رہ گئی حکمرانوں کو محض اپنے کمیشن کی خاطر غریبوں کا معاشی قتل زیب نہیں دیتا