counter easy hit

وفاقی حکومت خراب طرز حکمرانی پر بھوکھلاہٹ کا شکار ہے ،قاری فاروق احمد فاروقی

 Qari Farooq Ahmed Farooqui

Qari Farooq Ahmed Farooqui

پیرس (عمیر بیگ)وفاقی حکومت خراب طرز حکمرانی پر بھوکھلاہٹ کا شکار ہے حکومت کے غنڈوں نے ظلم وجبر کی انتہا کردی وفاقی وزرا اپنے گربیانوں میں جھانکیں پیپلز پارٹی کوٹلی آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کے جلسے پر حملے میں کارکنوں کی شہادت اور نواز لیگ کی طرف سے ظلم وجبر کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے کہا کہ وفاقی حکومت آمرانہ رویہ ترک کرے حکومت آج اتنا ظلم وجبر کرے جتنا کل برداشت کرسکے وفاقی حکومت اپنی ناکام پالیسیوں اور خراب طرز حکومت پر بھوکھلاہٹ کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کوٹلی میں پیپلزپارٹی کے جلسے پر نواز حکومت کے غنڈوں نے ظلم وجبر کی انتہا کردی وفاقی وزراہ تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں پیپلزپارٹی کانام قربانی دینا ہے نواز لیگ کے غنڈوں بدمعاشوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے کارکنوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا شہید کارکن کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائیں