counter easy hit

جمہوریت کیلئے قربانیاں پی پی کا طرہ امتیازہے،زاہد اقبال خان

 Zahid Iqbal Khan

Zahid Iqbal Khan

پیرس(عمیر بیگ) جمہوریت کیلئے قیادت اور کارکنان کی شہادتیں پیش کرنا پیپلز پارٹی کا طرہ امتیاز ہے۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی فرانس کے صدر زاہد اقبال خان نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ آج بھی پیپلز پارٹی نواز حکومت کو سہارا نہیں دے رہی بلکہ جمہوریت بچانے کیلئے تاریخی کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے از خود مستعفی ہو جائیں ورنہ ان کی ضد سے جمہوریت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔