counter easy hit

امریکی سیاہ فام شخص کا قتل پوری دنیا کو نظر آگیا،کرونا زدہ عالمی انصاف کے اداروں کو کشمیری عوام کا قتل عام نظر نہیں آسکا، فرزند کشمیر زاہد ہاشمی

پیرس، اسلام آباد(ایس ایم حسنین) سفارتخانہ پاکستان کے زیراہتمام پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی مشترکہ زوم لائیو کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس کی میزبانی سفارتخانہ پاکستان کے اہلکار عباس قریشی نے کی اور سفیر پاکستان محترم معین الحق صاحب نے تمام شرکا کی تجاویز اور سوالوں کے جواب دیے ۔
تمام شرکا نے اپنی اپنی تا دین ۔جن تجاویز پر کوئی مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ان میں کشمیر کے مسئلے پر مشترکہ کوشش اور کمیونٹی کے اتحاد کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ۔

اس موقع پر فرزند کشمیر زاہد ھاشمی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں سے اظہار کے لیے ایک دن کا تعین کیا جاے گا۔ ھر شخص اپنے گھر کے باہر کشمیری جھنڈا لہرا کر کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہا ر کرے گا ۔فرزند کشمیر زاہد ھاشمی نے کہا کہ کشمیر مین لاک ڈاؤن کو ۳۰۶ دن ھو گئے دنیا نے کوئی بات نہیں کی ۔انھوں نے واضح کیاکہ گزشتہ ھفتے ایک سیاہ فام کی امریکن پولیس کے ہاتھوں قتل کی وجہ سے پورے امریکہ کے اندر مظاہرے ھو رہے ہیں لیکن دس ماہ سے کشمیریوں کا قتل عام کسی کو نظر نہیں آتا ۔
عالمی عدالتیں کو کورونا اقوام متحدہ کو کورونا اور انصاف کو کورونا لگ گیا ہے ۔زاہد ھاشمی صدر انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم نے کہا کہ انڈیا جتنا مرضی ظلم کر لے کشمیر کی آزادی نہیں روک سکتا ۔آج وادی میں کرفیو ھے جموں میں لاک ڈاؤن ھے ۔
معاملات زندگی گھمبر ہیں ۔سکولوں کی بندش مساجد کی بندش اور دہلی میں مسلم کش فسادات ۔ریاست کو توڑ کر انڈیا مین شامل کرنا پھر زبردستی مسلمانان کی آبادی کر کرنے کی سازش بڑا بھیانک کھیل ھے ۔ھندستان کی حکومت کشمیر مین مسلم آبادی کا تناسب کر کہ راے شماری مین مسلمانان کی تعداد کم ظاھر کرنے کی مکرو شازیہ کر رھا ہے ۔زاھد ھاشمی نے حکومت پاکستان کی کاوشوں کو سراہا عمران خان کی کشمیر کے لئے کوششوں کی تعریف کی ۔
سفیر پاکستان نے زاھد ھاشمی کی کشمیر کے لئے خدمات کو سراہا

ZAHID HASHMIR, SON OF KASHMIR, EXPRESSED, HIS, FEELINGS, BEFORE, PAKISTANI, AND, KASHMIRI, COMMUNITY, LIVE, ZOOM, CONFERENCE, WITH, PAKISTAN, AMBASSADOR, IN, FRANCE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website