counter easy hit

نسل پرستی، جمائمہ نے پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور سے ملاقات میں اس کو کیا کہہ دیا؟؟

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر میں جہاں نسل پرستی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے وہیں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے ایک پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کی تعریف کر کے سب کی توجہ ان کی جانب مبذول کرادی ہے۔

جمائمہ نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر ایک ویڈیو ری ٹویٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پاکستان نژاد برطانوی شہری کو اس کی ٹیکسی میں بیٹھا شخص مسلسل نسل پرست جملوں کا نشانہ بنا رہا ہے، اور اسے پاکستانی ہونے پر ایسے جملے کہہ رہا ہے جو ناقابل اشاعت ہیں۔

اسی ویڈیو کو کمنٹ کے ساتھ ری ٹویٹ کرتے ہوئے جمائمہ نے لکھا کہ “شاباش اور احترام اس پاکستانی نژاد برطانوی ٹیکسی ڈرائیور کے لئےجس نے مضحکہ خیز ٹھگ کے ناقابل بیان نسل پرست جملوں کے باوجود اپنی نرم مزاجی کو برقراررکھا”۔

Shabash & respect to this Pakistani-British cab driver keeping his cool in the face of unspeakable racist abuse from a grotesque thug. https://t.co/kwvQPCYIai

جمائمہ کی پوسٹ پر ایک شخص نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ اس ٹیکسی ڈرائیور نے بدتہذیبی کے مرتکب شخص کیخلاف کسی قسم کی قانونی چارہ جوئی نہ کرنے اور اسے معاف کرنے کااعلان کیا ہے۔

حبیب حسین نامی سائنس ٹیچر کے مطابق اس ٹیکسی ڈرائیور کا نام عابد مصطفیٰ ستی ہے اور عابد کے مطابق پولیس نے ان سے رابطہ کیا ہے تاہم انہوں نے اس شخص کو معاف کردیا ہے۔

This from the said Taxi driver. Bless him. pic.twitter.com/aCTgJzM2pX

جمائمہ کسی پاکستانی کی تعریف کریں اور پاکستانی ان سے اپنی محبتوں کااظہارنہ کریں ایسا تو ممکن ہی نہیں۔

عامرنامی ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ “واپس آجاو بھابھی یہ خاندان آپ کے بنا ادھوراہے”۔

انیلا وسیم نے جمائمہ کا شکریہ اداکرتے ہوئے لکھا کہ آپ کی حساسیت اور خلوص ہی وہ وجوہات ہیں کہ ہم پاکستانی خود کو آپ سے محبت کرنے سے روک نہیں پاتے، آپ ایک بار پاکستان آئیں آپ سے محبت کاایسا اظہارہوگا جو آپ نے پہلے کبھی محسوس نہیں کیاہوگا۔
Thank you Jemima for your views here. Your sensitivity and genuineness clubbed together in our direction is the reason why we in Pakistan cant stop loving you.

Try stepping on our soil once, you will feel the love you have felt never before.

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website