counter easy hit

مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا، زاہد ہاشمی

Zahid Hashmi

Zahid Hashmi

پیرس(عمیر بیگ) پیپلز پارٹی کی حکومت کوسندھ میں 8سال اور نواز حکومت کو وفاق میں 3سال مکمل ہونے کو ہیں مگر حکومت مہنگائی کے جن کو قابو میں نہیں لاسکی،ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر زاہد ہاشمی نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ، مہنگائی میں مسلسل اضافہ سے غریب عوام فاقہ کشی پر مجبور اور دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل تر ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکمران عوام کے ووٹوں کا حق ادا نہیں کرسکے، فی الفور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کرے۔