counter easy hit

12کروڑ ڈالر کی روزانہ کرپشن لمحہ فکریہ ہے :اقبال طاہر

Tahir Iqbal

Tahir Iqbal

پیرس(عمیر بیگ)خواہش ہے کہ ملک سے کرپشن ختم ہو جائے۔ کرپشن سے ملک برباد اور قوم کی جڑیں کھوکھلی ہو گئی ہیں 12 کروڑ ڈالر کی روزانہ ملک میں کرپشن ہوتی ہے اس کے بعد بھی ملک قائم ہے اور کسی حد تک خوشحال ہے یہ معجزہ ہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما اقبال طاہر نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ کرپشن ختم کئے بغیر ملکی ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔