counter easy hit

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا دورہ جرمنی ، صدر پی پی جرمنی زاہد عباس شاہ کی کوششوں پر خراج تحسین

برلن( نمائندہ خصوصی) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری  دورہ جرمنی پیپلز پارٹی جرمنی کے سیکرٹریٹ بھی گئے جہاں انہوں نئے  صدر پی پی جرمنی زاہد عباس شاہ کی کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا اور اوورسیز راہنمائوں سے تفصیلی ملاقات کی۔

اس موقع پر صدر پیپلز پارٹی جرمنی زاہد عباس شاہ نے یس اردو نیوز کیساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ پی پی جرمنی ری آرگنائز  ہوئی ہے ابھی ہم اس کے لیڈیز ونگ اور یوتھ ونگ مکمل کر کے دوبارہ ان کو دعوت دیں گے اور وہ ان کا دورہ نہائت جامع اور مکمل ہوگا۔ یہ ایک سیکورٹی کانفرنس تھی جو کہ جرمن حکومت کی طرف سے  وہ مدعو تھے ہم نے اپنی پوری کوشش کر کے ان سے وقت مانگا اور انہو ں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ پی پی جرمنی کے ساتھ چائے پیئیں گے۔

ان کے پروگرام میں تاخیر کی وجہ سے یورپ کے بہت سے کارکن شامل ہوئے۔ اس طرح چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شریک ہو کر ہماری حوصلہ افزائی کی اور انہوں نے بہت خوشی کا اظہار کیا ۔ کشمیر سمیت تمام مسائل پر انہوں نے اظہار خیال کیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے کارکنان نے پی پی جرمنی کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔ انتہائی خوشگوار ماحول میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ تمام احباب کا تعارف بھی کروایا گیا ۔ انہوں نے مستقبل میں مزید فعال کیے جانے اور پورے یورپ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سرگرمیوں کو بحال کرنے اور کارکنوں کے فعال کردار کا کہا۔

پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی اور یورپ کے کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی  نے تمام تر دھاندلی کے باوجود جمہوری عمل کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔ ہم نے پرزور احتجاج کیا اور دھاندلی کے اعتراضات ہم نے ہر فورم میں دور کرنے کیلئے آواز اٹھائی ہے اور اس کیلئے کوشش شروع کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے اوورسیز راہنمائوں سے مل کر بہت خوشی ہورہی ہے ہم ایک نظریاتی پارٹی ہیں اور دنیا بھر میں جس طرح کہ بڑی بڑی پارٹیز رہی ہیں اور برطانیہ میں ایک مرتبہ پیپلز پارٹی پانچویں بڑی جماعت تھی۔ کوئی جماعت نظریہ کے بغیر فعال نہیں رہ سکتی۔ ہم نے مل کر کام کرنا ہے اور پپپلز پارٹی اوورسیز تنظیم کو مزید فعال بنانا ہے اور مسلسل ممبرشپ پر زور دینا ہے۔ ہمیں اپنے ملک کا اچھا تاثر بھی دینا ہے۔

پم نہیں چاہتے کہ ملک میں آمریت آئے اور عوام سے جمہوری حقوق چھینے جائیں۔ ہم دیکھتے ہیں کہ بے نامی وزیراعظم نہ تو حکومت چلا سکتے ہیں نہ خارجہ اور نہ فنانس میں ان کی کوئی کارکردگی ہے۔ ہم اس کیخلاف احتجاج جاری رکھیں گے۔

 

پیپلز پارٹی کی مرکزی راہنما شازیہ مری نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ پی پی قیادت کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ جہاں بھی جائیں اپنے کارکنان کیلئے وقت نکالیں ۔ ہم تمام شرکا کو شکریہ ادا کرتے ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ تارکین وطن کے بہت سے مسائل ہیں ۔ اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی یہ روائت تھی کہ وہ یورپ بھر میں اپنے کارکنان سے ملاقات کرتی تھیں اور اب وقت کی ضرورت ہے کہ تمام کارکنان اختلافات بھلا کر پارٹی کے نظریے سے جڑ جائیں۔

 

zahid abbas shah, president, ppp, germany, on, chairman, bilawal bhutto, visit, to, ppp, germany

zahid abbas shah, president, ppp, germany, on, chairman, bilawal bhutto, visit, to, ppp, germany