counter easy hit

میاں نواز شریف ملک و قوم کی ضرورت ہیں :خان یوسف

Yousuf Khan

Yousuf Khan

پیرس(نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم میاں نواز شریف ملک و قوم کی ضرورت ہیں پاکستان میں ترقی کی ہر اینٹ پر نواز شریف اور شہباز شریف کا نام ہے ،پشاور سے لاہور اور گوادر سے خنجراب تک شاہراہوں کا سہرا بھی نواز شریف کے سر ہے۔ ان خیالات کا اظہار خان یوسف جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملک کے اندھیرے دور کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ عوام کی محبتوں کا قرض خدمت سے اتارنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں