yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کھیل

یونس کے بیٹ سے رنز کا سیلاب جاری، مسلسل دوسری ففٹی

Yes 1 Webmaster September 10, 2015September 10, 2015 1 min read
Younis Khan
Share this:
Younis Khan
Younis Khan

لاہو : قومی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایبٹ آباد نے لاہور وائٹس کو 83 رنز سے مات دے دی، یونس خان کے بیٹ سے رنز کا سیلاب جاری رہا اور انھوں نے مسلسل دوسری نصف سنچری بنائی، خالد عثمان نے 5 وکٹیں لیں۔

سیالکوٹ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد حیدرآباد کو 4 رنز سے قابو کرلیا، بلال آصف نے ففٹی کے بعد3 شکار بھی کیے، شعیب ملک 52 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے، ان فارم بیٹسمین فیصل مبشر نے بہاولپور کو کراچی وائٹس کیخلاف 42 رنز سے سرخرو کرایا۔ پشاور نے فیصل آباد کو 5 وکٹ سے مات دی،افتخار احمد نے 51رنز بنائے۔

اسپاٹ فکسنگ اسیکنڈل میں سزا یافتہ عامر نے راولپنڈی کی نمائندگی کرتے ہوئے 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسٹیڈیم میں ایبٹ آباد نے اسٹار کھلاڑیوں پر مشتمل لاہور وائٹس کو83 سے مات دیدی، فاتح سائیڈ نے تجربہ کار بیٹسمین یونس خان کے 39 گیندوں پر 61 اور یاسر حمید کے67 رنز کی بدولت 3 وکٹ پر198 رنزبنائے، محمد عرفان نے ایک پلیئر کو آؤٹ کیا، وہاب ریاض 39 رنز کی پٹائی برداشت کرنے کے باوجود وکٹ سے محروم رہے، جواب میں لاہور وائٹس کے بیٹسمین 16 اوورز میں 115 پر ڈھیر ہوگئے، محمد حفیظ 31، سعد نسیم 19 اور احمد شہزاد 16 رنز بنا سکے۔

عمر اکمل 10 اور کپتان اظہر علی 5 رنز کے مہمان بنے، خالد عثمان نے آدھی ٹیم پر ہاتھ صاف کیا۔ ڈائمنڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں سیالکوٹ نے حیدر آباد کو4 رنز سے زیر کیا، فاتح ٹیم نے7 وکٹ پر 163 رنز بنائے، کراچی وائٹس کیخلاف 123 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلنے والے مختار احمد کھاتہ بھی نہ کھول سکے، بلال آصف نے53 اور شعیب ملک نے52 رنز کی اننگز کھیلی۔حیدر آباد کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 159رنز تک محدود رہی، مین آف دی میچ بلال آصف نے 3 وکٹیں لیں۔

ڈائمنڈ گراؤنڈ میں بہاولپور نے کراچی وائٹس کو 42 رنز سے مات دی، کامیاب سائیڈ 4 وکٹ پر 174 اسکور کرنے میں کامیاب رہی،فیصل مبشر نے ناٹ آؤٹ 56 اور معین الدین نے58 سکور کیے، کراچی وائٹس کی ٹیم 132 پر میدان بدر ہوگئی، شہریارغنی 32رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

چوتھے میچ میں پنڈی اسٹیڈیم میں پشاور نے فیصل آباد کو 5 وکٹ سے ہرایا۔ مصباح الیون نے کپتان کے 38 رنز کی بدولت 133 رنز اسکور کیے،عمران خان جونیئر نے 4 وکٹیں اڑائیں۔

پشاور نے ہدف 7 گیندیں قبل ہی حاصل کرلیا، 51 رنز بنانے والے افتخار احمد آخری دم تک ڈٹے رہے۔ قبل ازیں منگل کی شب آخری میچ میں راولپنڈی نے بہاولپور کو 3 وکٹ سے قابو کیا، فاتح ٹیم کے ناصر جمشید نے ففٹی جڑی، محمد عامر نے 3 وکٹیں لیں۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Mother
Previous Post ماں
Next Post انیل کپور نے سونم کپور اور سلمان خان کی جوڑی کو لاجواب قرار دے دیا
Sonam Kapoor With Salman Khan

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.