counter easy hit

پانچ ماہ کے ننھے میاں اپنی ماں کے ہمراہ اسپین کی پارلیمنٹ جا پہنچے

Young mothe five months

Young mothe five months

میڈرڈ……پانچ ماہ کے ننھے میاں بھی اپنی ماں کے ہمراہ اسپین کی پارلیمنٹ جا پہنچے،ننھے جیسے ہی پارلیمنٹ پہنچے تو اراکین پارلیمنٹ نےبھر پور خوشی کا اظہار کیا۔
یوں تو والدین اپنے ننھے منے بچوں کو تفریح فراہم کرنے کیلئے پارکس ،پلے لینڈاور چڑیا گھر کا رخ کرتے ہیں لیکن اسپین کی خاتون رکن پارلیمنٹ نے تو کمال ہی کردیا،وہ اپنے پانچ ماہ کے بچے کو پارلیمنٹ میں اجلاس کےدوران لیکر چلی آئیں۔پارلیمنٹ میں ننھے میاں کی آمد پر دیگر اراکین پارلیمنٹ نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور ننھے میاں کو خوب پیار کیا۔پاڈیموس پارٹی کی رکن پارلیمنٹ کیرولینا بینکانسا اجلاس کے دوران ننھے میاں کو گود میں لیے اپنی سیٹ پر بیٹھی رہیں اور صرف یہی نہیں بلکہ ووٹ ڈالنے کیلئے بھی ننھے میاں کو ساتھ لے کر گئیں۔خاتون رکن پارلیمنٹ کی ایوان میں ننھے میاں کے ہمراہ اینٹری ان دنوں سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔