counter easy hit

سیلفی کے باعث ہونے والی اموات میں بھارت سرفہرست

Selfie top deaths in India

Selfie top deaths in India

نئی دلی…….دنیا بھر میںسیلفی کے شوقین اس شوق کے ہاتھوں اپنی جان بھی گنوادیتے ہیںلیکن بھارت کو اس حوالے سے انفرادیت حاصل ہے اور وہ یہ ہے کہ سیلفی کے باعث ہونے والی اموات میں بھارت سرفہرست ہے۔
آج کے جدید دور میں جہاں سیلفی لینے کا رحجان تیزی سے بڑھ رہا ہے وہیں اس کے سبب ہونے والی اموات بھی بڑھتی جارہی ہے۔حال ہی میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس سیلفی لیتے ہوئے ہونے والی اموات میں بھارت سرفہرست رہا۔رپورٹ کے مطابق سیلفی کے دوران دنیا بھر میں 27اموات ہوئیں جن میں سے تقریباً آدھی بھارت میں ہوئیں۔ممبئی پولیس کے مطابق تین نوجوان لڑکیوں کے سیلفی لیتے ہوئے ڈوبنے کے واقعے کے بعد انہوں نے ایک درجن سے زائد مقامات کی نشاندہی کی ہے جنہیں “نو سیلفی زون”قرار دیا جائے گا۔