counter easy hit

چوری کی واردات ،مزاحمت پر نوجوان شدید زخمی ،ہسپتال منتقل

Young injured

Young injured

ننکانہ صاحب (عبدالغفار چوہدری) چوری کی واردات ،مزاحمت پر نوجوان شدید زخمی ،ہسپتال منتقل ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔بتایا گیا ہے کہ واربرٹن کے نواحی گاؤں ڈاکٹروالہ چک 577موضع ٹبی کاظمیاں کے رہائشی اقرار حسین کا بیٹا ثمر عباس زیدی نے رات کو کھیتوں کو پانی لگایا ہوا تھا کہ چور پیٹر انجن چرا کر لے گئے ،ثمر عباس اپنے دوست اور ماموں گلزار شاہ کے ہمرا ہ چوروں کا تعاقب کرتے ہوئے چارچک رسالہ پہنچے تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس سے ثمر عباس زیدی سینے میں گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا ،ڈسٹرکٹ امن کمیٹی ننکانہ کے ممبر سید زاہد حسین کاظمی اور مہموں گوجر کے رہائشی سید حسنین شاہ نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو 1122کی مدد سے زخمی نوجوان کو شیخوپورہ ہسپتال پہنچایا بعد ازاں تشویش ناک حالت کے پیش نظر لاہور میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،واربرٹن اور گردو نواح میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر عوام نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ ،ڈی پی او ننکانہ ،اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔