counter easy hit

واربرٹن میں پولیس کا جوئے کے اڈہ پر چھاپہ 8جواری گرفتار،داؤ پر لگے ہزاروں روپے برآمد

 money at stake

money at stake

ننکانہ صاحب(عبدالغفار چوہدری):واربرٹن میں پولیس کا جوئے کے اڈہ پر چھاپہ 8جواری گرفتار،داؤ پر لگے ہزاروں روپے برآمد ،مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق پرانی سبزی منڈی کے علاقہ میں زیر تعمیر مکان میں قائم جوئے کے اڈا پرواربرٹن پولیس کے اے ایس آئی خالد سرورنے بھاری نفری کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر آٹھ جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے موبائل فونز اور داؤ پر لگی ہزاروں روپے کی رقم برآمد کر کے شہباز ،ذیشان ،رضوان ،افضل ،رشید،لیاقت ،اشرف اور تنویر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔