counter easy hit

نوجوان لڑکیاں یہ ورزش نہ کریں ورنہ ۔۔۔۔۔ ماہرین نے خبردار کر دیا

Young girls do not do this exercise or else ... Experts warn

لاہور(ویب ڈیسک) ہمیں ہمیشہ بتایا جاتا ہے کہ ورزش ہماری صحت کے لیے بہتر ہے لیکن دو چینی لڑکیوں کو اب پتا چل گیا ہے کہ ورزش کی زیادتی سے جان کو خطرہ بھی ہو سکتا ہے۔10 جولائی کو چین میں چونگ چنگ سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ ٹینگ نے اپنی دوست کو گھٹنے کے بل بیٹھنے اور کھڑے ہونے کا چیلنج دیا۔ ٹینگ دیکھنا چاہتی تھی کہ اُن دونوں میں سے کس میں زیادہ سٹیمنا ہے۔ ٹینگ اور اُن کی دوست نے ویڈیو کال شروع کی اور ایک ساتھ گھٹنوں کے بل بیٹھنے اور اٹھنے لگیں ۔ وہ دیکھنا چاہتی تھیں کہ اُن سے سے پہلے کون رکتا ہے۔ مسئلہ وہاں خراب ہوا جب دونوں نے اسے سنجیدہ لے لیا اور اپنی ٹانگوں کی طاقت ختم ہونے کے باوجود اٹھک بیٹھک جاری رکھی۔ دونوں رکنے سے پہلے کم از کم ایک ہزار بار اٹھک بیٹھک کرنا چاہتی تھیں۔ اتنی زیادہ اٹھک بیٹھک سے ٹینگ کے عضلات جواب دے گئے۔اس مقابلے کا نتائج کافی خطرناک نکلے۔ اگلے دن ٹینگ کی ٹانگیں سوجی ہوئی تھی۔ ایسا عام طور پر ورزش کرنے سے ہو جاتا ہے۔ اس کے اگلے دن بھی ٹینگ کی ٹانگیں سوجی رہی لیکن وہ اپنے کام پر چلی گئیں۔ تیسری صبح بھی اُن کی ٹانگیں سوجی رہی تو انہیں معاملے کی نزاکت کا احساس ہو۔ تیسرے دن اُن کی ٹانگیں اتنی زیادہ سوج چکی تھیں کہ وہ مڑ بھی نہیں رہیں تھیں۔ وہ کسی طرح باتھ روم تک پہنچی۔ وہاں جا کر انہیں پتا چلا کہ اُن کے پیشاب کا رنگ سیاہ ہوگیا ہے۔ انہیں فوج میں بتایا گیا تھا کہ یہ بہت زیادہ خراب جسمانی حالت کی نشانی ہے۔ٹینگ فوراً ہسپتال پہنچی۔ ڈاکٹروں نے انہیں rhabdomyolysis تشخیص کیا۔ یہ ایسی بیماری ہے جس سے جان بھی جا سکتی ہے۔ یہ حالت مسلز فائبر کے مرنے اور اُن کا مواد خون کے بہاؤ میں شامل ہونے سے ہوتی ہے۔اس کی وجہ سے ہونے والی پیچیدگی کے باعث گردے کام کرنا بند کر دیتے ہیں۔ ڈاکٹروں نے ٹینگ کو بتایا کہ وہ خوش قسمت ہے جو اتنی جلدی ہسپتال آ گئیں۔ دوسرا جوان ہونے کی وجہ سے ان کی صحت تیزی سے بحال ہوگی۔اگر یہ بڑی عمر کے لوگوں میں ہوتا تو گردے بالکل کام کرنا بند کر دیتے۔ٹینگ نے اپنی دوست کو ہسپتال سے فون کر کے اٹھک بیٹھک کے نتیجے میں اپنی حالت کا بتایا تو اُن کی دوست نے انہیں بتایا کہ اُن کی حالت بھی بالکل ایسی ہی ہے اور وہ بھی ہسپتال میں ہی داخل ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website