counter easy hit

جلد ویراٹ کوہلی ، بابر اعظم اور محمد عامر ایک ہی ٹیم میں کھیلتے نظر آئیں گے ، مگر کب اور کیسے ؟ شائقین کرکٹ کے کام کی خبر

Soon Virat Kohli, Babar Azam and Mohammad Amir will be playing in the same team, but when and how? Fans report the work of cricket

دبئی(ویب ڈیسک) ورلڈ الیون اور ایشیاء الیون کے درمیان دو میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز بنگلہ دیش میں کھیلی جائے گی۔ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق بنگلہ دیش میں ہونے والے دونوں مقابلوں کو بین الاقوامی میچز کا درجہ حاصل ہوگا۔ورلڈالیون اور ایشیا ءالیون کے درمیان دونوں میچ18 اور 21 مارچ 2020ءکو شیر بنگلا نیشنل سٹیڈیم ،میرپور میں کھیلے جائیں گے۔ دنیائے کرکٹ کے بہترین کھلاڑی ورلڈالیون کا حصہ ہوں گے جب کہ ایشیاءالیون میں ویرات کوہلی ، بابر اعظم اور محمد عامر بھی شامل ہوں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں روہت شرما، شیکھر دھون، شکیب الحسن، مشفیق الرحمان، ہاردیک پانڈیا، راشد خان، محمد شامی اور جسپریت بمراہ شامل ہیں۔کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ورلڈ الیون کا مقابلہ ٹی ٹونٹی مقابلے میں ایشیاءالیون سے ہوگا جب کہ ورلڈ الیون گزشتہ برس ویسٹ انڈیز سے اپنا میچ کھیل چکی ہے۔ ورلڈ الیون کی کپتانی گزشتہ برس این مورگن نے کی تھی جس میں پاکستانی کھلاڑی شاہد خان آفریدی اور شعیب ملک بھی شامل تھے،وہ شاہد آفریدی کا آخری انٹر نیشنل میچ تھا ۔ دوسری جانب دوسری طرف کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دے دیا۔پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوا جس میں چیف سلیکٹر انضمام الحق، ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد نے اپنی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ کپتان اور کوچ نے ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔ سرفراز احمد نے کہا کہ آخری 4 میچز میں ٹیم کی کارکردگی مثالی تھی۔چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنی تین سالہ کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تین سال میں ملک کو کئی باصلاحیت کھلاڑی دیے۔ بابر اعظم، امام الحق، حسن علی، فخر زمان اور آصف علی سمیت دیگر باصلاحیت کھلاڑیوں نے ان کی جانب سے منتخب کیے جانے کے باعث ٹیم میں ڈیبیو کیا۔ انہوں نے بطور چیف سلیکٹر ہمیشہ بہترین دستیاب کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website