counter easy hit

پاؤں کی بدبو ۔۔۔آپ شرمندگی سے بچ سکتے ہیں

You can avoid the embarrassment of foot odor.

You can avoid the embarrassment of foot odor.

بدبو منہ کی ہو یا پاؤں کی‘ آپ کے لئے کسی بھی محفل میں شرمندگی اور ناگواری کا باعث بنتی ہے۔ پوراانسانی جسم بدبو پیدا نہیں کرتا بلکہ جسم کے کچھ خاص حصے ہوتے ہیں جو ایسی صورت حال پیدا کر دیتے ہیں۔ پسینے کے باعث خصوصاً مردوں کے پیروں سے بہت زیادہ بدبو آتی ہے کیوں کہ زیادہ تر مرد حضرات ہی بند جوتے پہنتے ہیں۔

بہت سے لوگ پاؤں میں پسینہ آنے کے مسئلے میں مبتلا ہوتے ہیں جہاں یہ پسینہ جرثومے کے ساتھ مل کر ناگوار بُو کا سبب بنتا ہے۔اس کے علاوہ تنگ جرابوں اور جوتوں کو طویل دورانیے تک پہنے رہنے سے اچھی طرح ہوا داری نہیں ہوپاتی جس سے یہ بدبو کا مسئلہ اور زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

خلیجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کچھ اقدامات اٹھانے سےپاؤں کی نا خوش گوار بُو سے بآسانی چھٹکارا پا سکتے ہیں۔

– ٹیلکم پاؤڈر
ٹیلکم پاؤڈر یا بچوں کے پاؤڈ کے استعمال سے پاؤں کی بدبو سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے اور اس دوران طویل دورانیے تک خوشبو برقرار رہتی ہے۔

– کھانے کا سوڈا
کھانے کے سوڈے کا پاؤڈر پاؤں پر ملنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ عمل جرثومے کو پاؤں کی بدبو کا سبب بننے سے روک دے گا۔ اس کے علاوہ تھوڑا سا پاؤڈر جوتے اور جرابوں میں بھی ڈالا جا سکتا ہے۔

– لیونڈر کا تیل
ایک برتن میں صاف پانی لے کر اس میں تھوڑا لیونڈر کا تیل ملا دیں اور پھر کچھ دیر کے لیے اس میں دونوں پاؤں ڈوبے رہنے دیں۔ اس کے علاوہ لیونڈر کے تیل سے دونوں پاؤں کو اچھی طرح رگڑا جا سکتا ہے۔ یہ تیل بدبو کا سبب بننے والے جرثومے کو مار دیتا ہے۔

– سبز چائے
ایک برتن میں نیم گرم صاف پانی لے کر اس میں سبز چائے کے ٹی بیگز ڈال دیں۔ اس کے بعد کچھ دیر کے لیے اس میں دونوں پاؤں ڈبو کر رکھیں۔ اس طرح جراثیم سے نمٹ کر پاؤں میں خوشبو پیدا کی جاسکتی ہے۔

نمک کا پانی
صاف پانی سے بھرے برتن میں تھوڑا کھانے کا نمک ملا دیجیے اور اس میں پاؤں ڈال کر بیٹھ جائیں۔ کچھ دیر بعد دونوں پاؤں پانی سے نکال کر ہوا میں رہنے دیں تاکہ وہ قدرتی طور پر خشک ہو جائیں۔ اس طرح بدبو کا مکمل طور پر خاتمہ ہوجائے گا۔

– سیب
سیب کے اندر جست (زنک) کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے اور یہ پاؤں کی بدبو ختم کرنے کے لیے بہت مفید ہے۔ پہلے سیب کو اچھی طرح سے پیس لیں ، اس کے بعد اس نرم مرکب کو دونوں پاؤں پر مل دیں اور تھوڑی دیر بعد دھو لیں۔

– لونگ
چند عدد لونگ لے کر جوتے یا جرابوں میں رکھی جاسکتی ہیں۔ اس طرح پاؤں میں طویل دورانیے تک خوش گوار بُو باقی رہے گی۔

– جئی
جئی کو پاؤں کی بدبو روکنے کی غرض سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ نیم گرم پانی سے بھرے برتن میں تھوڑا سا جئی کا پاؤڈ ڈالیں اور پھر دنوں پاؤں اس پانی میں رکھ کر انہیں اچھی طرح ملیں۔ اس کے بعد پاؤں کو صاف پانی سے دھو کر خشک کر لیں۔

منہ دھونا
منہ دھو نے کا عمل منہ کی بدبو کا سبب بننے والے جراثیم کو ختم کرتا ہے اسی طرح دھونے سے پاؤں کی بدبو پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے۔ یہ عمل جراثیم کو مار دیتا ہے اور پاؤں کی خوش گوار بو حاصل کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

– سبزیوں کا تیل
کسی بھی قسم کا سبزی کا تیل تھوڑی مقدار میں لے کر ہاتھ کی ہتھیلی پر ڈالیے اور جرابیں پہننے سے قبل اس کو اچھی طرح پاؤں پر مل لیجیے۔ پاؤں کی بدبو کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے اس عمل کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website