چاق و چوبند اور تندرست رہنے کے لیے ورزش بے حد ضروری ہے اور اسی ضرورت کے تحت دنیا بھر میں آج یوگا کا عالمی دن منایا گیا۔

بھارتی شہر میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں 50ہزار افراد ایک جگہ جمع ہوئے اور ایک ساتھ یوگا اسٹیپس پرفارم کیا۔
واضح رہے گذشتہ چار سالوں سے 21جون کے دن یوگا کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور اس موقع پر دنیا بھرمیں خاص طور پر یوگا پرفارمنس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔








