counter easy hit

امریکی لاٹری جیتنے والے تین دعویدار سامنے آگئے

three contenders to win the lottery

three contenders to win the lottery

نیو یارک…….دنیا کی سب سے بڑی انعامی رقم والی امریکی پاور بال جیک پوٹ لاٹری جیتنے والے ٹکٹ کے تین دعوے دار سامنے آ گئے،انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ انعامی رقم تینوں دعویداروں میں برابر تقسیم کی جائے گی۔
انعامی رقم جیتنے والا ٹکٹ تین امریکی ریاستوں کیلی فورنیا، ٹینیسی اور فلوریڈا میں فروخت ہوا،جہاں سے تین دعویدار سامنے آگئے، اس دعوے کے بعد لاٹری انتظامیہ نے اعلان کردیا کہ انعامی رقم تینوں دعوے داروں میں برابر برابر تقسیم کردی جائے گی۔ لاٹری کی انعامی رقم 1 ارب 60 کروڑ ڈالر ہے، اس طرح تینوں شہریوں کو 52 کروڑ ڈالر سے زائد انعامی رقم ملے گی۔