counter easy hit

سول سو سائٹی ضلع کا تعزیتی ریفرنس گزشتہ روز ضلعی صدر حاجی خالد پرویز منگا 1کی زیر صدارت منعقد ہو ا

Yesterday reference

Yesterday reference

گجرات(انور شیخ سے )سول سو سائٹی ضلع کا تعزیتی ریفرنس گزشتہ روز ضلعی صدر حاجی خالد پرویز منگا 1کی زیر صدارت منعقد ہو اجس میں ممبران کی کثیر تعدا نے شرکت کی،تعزیتی ریفرنس میں قوم کے عظیم مسیحاعبد الستار ایدھی کی اچانک وفات پر ان کو بھر انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے ضلعی صد سول سوسائٹی گجرات حاجی خالد پرویز منگا نے کہا کہ عبدالستار ایدھی ساری عمر خدمت انسانیت میں گزار دی ان کی وفات سے پاکستان ایک قیمتی انسان سے محروم ہو گیا ہے ان کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ ایدھی صاحب نے 40 سال تک اپنی ایمبولینس چلا کر بے کس اور مجبور افراد کی خد مت کی ہے،اس موقع پر انسانی حقوق کمیٹی پنجاب کے صدر سید باقر رضوی نے اپنے مخصوص انداز میں عبد الستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایدھی صاحب نے ساری زندگی اپنے ہاتھ سے غریبوں مسکینوں بیواؤں اور یتیموں،فقیروں کو اپنے ساتھ بٹھا کر کھانا کھلایا اور ان کی کفالت کی یہی ان کی بڑی صفت تھی آج پور ے ملک میں ان کے نام کی گاڑیاں بے سہارا لوگوں کو اٹھا کر ان کی مشن کی تکمیل میں مصروف ہیں ،ممتاز دانشور افتخار بھٹہ نے کہا کہ ایدھی صاحب کی اچانک وفات سے پوری دنیا سوگوار ہے وہ پاکستانی قوم کے مسیحا تھے وہ پاکستانی قوم کو تنہا چھوڑ کر چلے گئے ہین ان کی وفات سے دلی دکھ ہو اہے ،نثار الدین ساجد راٹھور نے کہا کہ عبدا لستار ایدھی انسانیت اور محبت کا عظیم عہد تھے ان کی وفات سے ملک ایک انسان دوست شخصیت سے محروم ہو گیا ہے ،شاہ رخ خان نے کہا کہ عبدالستار ایدھی پاکستان کا عظیم اثاثہ تھے ان کی وفات پاکستان کے لیے بہت بڑا سانحہ ہے ، خان اختر وڑائچ نے کہا کہ عبدالستار ایدھی ایک عہد ساز شخصیت تھے ایسے لو گ صدیوں بعد پیدا ہو تے ہیں جہنوں نے ہمیشہ پاکستان اور اس میں بسنے والوں کے دکھوں کو کم کرنے کے اپنا کردار ادا کیا ہے اس موقع پر عبدالستار ایدھی کے لیے فاتحہ خوانی اور ان کے بلند درجات کے لیے خصوصی طور پر دعا بھی کی گئی۔