counter easy hit

سانگلہ ہل:ڈاکوؤں نے خاتون خانہ کویرغمال بناکرلاکھوں کے زیورات اورنقدی لوٹ لی

Sangla Hill bandits

Sangla Hill bandits

سانگلہ ہل(تحصیل رپور ٹر ) محلہ ماڈل ٹاؤن میں کارسوارچارڈاکوؤں نے دن دیہاڑے میاں شہبازکے گھرمیں گھس کرخاتون خانہ کویرغمال بناکرپانچ لاکھ روپے مالیت کے زیورات اورپندرہ ہزارروپے نقدی لوٹ لی۔بتایاگیاہے کہ ڈاکودوپہرکے وقت اچانک گھرمیں داخل ہوئے اورخواتین کواسلحہ تان کرخاموش کردیاایک ڈاکونے انہیں ایک کمرہ میں یرغمال بنائے رکھااوراس کے تین ساتھی ڈاکوؤں نے گھرکی تلاشی شروع کردی سیف الماری میں پڑے زیورات اورنقدی سمیٹ لی پھرخواتین کے کانوں اورگلوں میں پہنے زیورات بھی نوچ لئے اورانہیں جان سے ماردینے کی دھمکی دے کرکارمیں فرارہوگئے ،ڈکیتی کی دوسری واردات بھلیرروڈپراحمدٹاؤن کے قریب ہوئی جہاں دوڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سواراکرم سے سات ہزارروپے نقدی اورقیمتی موبائل فون لوٹ لیامزاحمت کرنے پراسے وحشیانہ تشددکانشانہ بھی بنایاگیاوہ صبح سویرے کام کے سلسلہ میں احمدٹاؤن جارہاتھاراستے میں ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا۔