پاکستانی میڈیا میں منفرد مقام کا حامل یس اردو نیوز نیٹ ورک پاکستانی میڈیا میں غیر جانب دارانہ صحافت کے ساتھ اپنے پانچ سا ل مکمل کرنے جارہا ہے۔انشااللہ ہم محب وطن پاکستانیوں اوریورپ بھر میں پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کرنے میں اپنا کردارا داکرتے رہینگے۔اوورسیز پاکستانیوں کا پسندیدہ ترین آن لائن ویب نیوز یس اردو نیوز نیٹ ورک ہے۔تمام سیاسی وسماجی مذہبی راہنمائوں ، کشمیری تنظیموں کے راہنمائوں، اوورسیز پاکستانیوں اور قارئین کی طرف سے یس اردو نیوز نیٹ ورک کو سراہنے پر ہم تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔تمام صحافتی برادری کے بھی شکرگزار ہیں جنہوں نے یس اردو نیوز نیٹ ورک کی مثبت تنقید کی روایت کو بھی سراہا اور صحافت کے پانچ سال مکمل کرنے پر یس اردونیوز نیٹ ورک انتظامیہ کو مبارک باد پیش کی ہے
یس اردو نیوز کی پوری ٹیم ملک میں امن ، خوش حالی اور تعمیر و ترقی کیلئے دعا گو ہے اورانشااللہ تن من دھن سے اس کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔