counter easy hit

یمن میں پھنسے پاکستانیوں کو لانے کیلئے دوسرا طیارہ 31 مارچ کو روانہ ہو گا، دفتر خارجہ

Tasneem Aslam

Tasneem Aslam

اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان دفترخارجہ تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ یمن کے شہر مقالا میں پھنسے 150 سے 200 کے قریب پاکستانیوں کو بحفاظت طور پر وطن واپس لانے کے لئے دوسرا خصوصی طیارہ 31 مارچ کو روانہ ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ یمن کے شہر عدن میں شدید جھڑپیں جاری ہیں جس کی وجہ سے ایئرپورٹ تک رسائی ممکن نہیں جہاں پھنسے 100 سے زائد پاکستانیوں کو بذریعہ روڈ المکلا لایا جائے گا۔

جہاں سے خصوصی پرواز کے ذریعے تمام محصورین کو وطن واپس لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 339 مسافروں کو پی آئی اے کی پرواز سے کراچی ایئرپورٹ لایا جائے گا جہاں سے انہیں بذریعہ پرواز اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ محصورین کا المکلا کے نزدیکی ایئرپورٹ ریان کے ذریعے انخلا ممکن ہے جب کہ المکلا سے دوسرا ممکنہ ذریعہ غیضہ ایئرپورٹ ہے اور پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لئے چینی حکام سے بھی رابطے میں ہیں جب کہ پاک بحریہ کا جہاز بھی عدن کی جانب روانہ ہوچکا ہے۔