counter easy hit

یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس جاری

Parliament

Parliament

اسلام آباد (جیوڈیسک) یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس شروع ہو چکا ہے۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیرصدارت جاری ہے یمن کی جنگ اور سعودی عرب کی سلامتی سے متعلق پاکستان کے کردار کے بارے میں سیاسی جماعتیں آج بھی اپنا نکتہ نظر اور تجاویز پیش کر رہی ہیں۔

سینیٹر میر حاصل بزنجو نے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے قبائل کے جھگڑے میں ہمارا کیا کردار ہونا چاہیے، جو کچھ ہو رہا ہے اسکو مشرق وسطی کے تناظر میں لیا جائے۔

ہم تاجک اور پشتون کے جھگڑے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ یمن میں قبائل کا جھگڑا ہے اس میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں۔ مانیں نہ مانیں عرب اسپرنگ کے بعد عرب دنیا کی سیاست بدل رہی ہے۔عرب میں انقلاب آچکا ، ہم اسے نہیں روک سکتے نہ یہ ہماری ذمے داری ہے۔