counter easy hit

اسمبلی کے قواعد کو پامال کرنے والوں کے خلاف قوانین موجود ہیں: شہلا رضا

Shehla Raza

Shehla Raza

کراچی (جیوڈیسک) سندھ اسمبلی میں اجلاس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ ارکان اسمبلی کو انگلش کا پہلا لیکچر اخلاقیات پر دوں گی۔ لیکچر کی کوئی فیس بھی نہیں لوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ تکلیف نازیبا الفاط سے ہوتی ہے۔ اسپیکر کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کرنے والوں کے خلاف قوانین موجود ہیں۔ جو اسمبلی کے قواعد کو پامال کرتے ہیں ایسے ارکان کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر ایسے ارکان پر پندرہ روز کے لیے پابندی عائد کر سکتا ہے۔ اسمبلی کے قواعد کا لحاظ رکھنا اوراس کی پابندی سب کے لیے ضروری ہے۔