counter easy hit

یمن کی سمندری حدود میں پاکستانی کارگو شپ پر راکٹ حملہ ،کیپٹن سمیت 7افراد جاں بحق

Yemen, Pakistani Cargo Ship attcked

Yemen, Pakistani Cargo Ship attcked

یمن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) یمن کی سمندری حدود میں کارگو شپ پر راکٹ حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 7پاکستانی جاں بحق ہو گئے ۔

جیو نیوز کے مطابق ایرانی جہاز مصر سے دبئی جا رہا تھا کہ یمنی حدود میں نامعلوم سمت سے راکٹ حملہ کیا گیا جس کے بعد جہاز میں آگ لگی اور یہ سمندر میں ڈوب گیا ۔ جہاز پر 8پاکستانی سوار تھے جن میں 7افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ شپ آفیسر کبیر نے کود کر اپنی جان بچائی ۔ساتوں پاکستانیوں کی لاشیں یمن میں ہی موجود ہیں جنہیں پاکستان لانے کیلئے انصار برنی ٹرسٹ نے کوششیں تیز کر دی ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں بچ جانے والے شپ آفیسر کبیر نے ہی پاکستان میں شپنگ کمپنی کے ایجنٹ کو واقعے کی اطلاع دی ۔ جہاز کے کپتان انیس الرحما ن سمیت تمام عملہ پاکستانی تھا ۔ کپٹن انیس کی اہلیہ کا کہناہے کہ پاکستان میں شپنگ کمپنی کے ایجنٹ سے رابطے میں ہیں ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website