counter easy hit

چیئر مین ضلع کونسل کے انتخابات ،چکوال،جہلم میں ن لیگی امیدوار آمنے سامنے

Punjab Chairman & Vice Chairman Election

Punjab Chairman & Vice Chairman Election

راولپنڈی(ایس ایم حسنین)ضلع کونسل کے انتخابات میں راولپنڈی ڈویژن کے دو اضلاع میں ن بمقابلہ ن لیگ جبکہ اٹک میں ق لیگ بمقابلہ ن لیگ ہو گا ممبران کی حمایت حاصل کرنے پر ضلعی امیدواروں کو ہر طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرنے پڑ رہے ہیں،چکوال اور جہلم میں جو گروپ جیتے گا چیئرمین مسلم لیگ (ن) کا ہو گا راولپنڈی میں حکم امتناعی کی وجہ سے انتخابات نہیں ہو رہے،تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلہ میں صوبہ بھر میں ضلع کونسل کے انتخابات آج ہو رہے ہیں اس سلسلہ میں مسلم لیگ(ن) کو کھلا میدان ملا ہوا ہے جبکہ بعض اضلاع میں مسلم لیگ(ق) اور تحریک انصاف مسلم لیگ (ن) کے مد مقابل ہے جبکہ سرائیکی پنجاب کے بعض اضلاع با لخصوص لالہ موسیٰ میں پیپلز پارٹی نے بھر پور کامیابی حاصل کر کے ضلعی حکومت اور میئر بنانے میں کامیاب ہو جائے گی ادھر پنجاب کے مختلف اضلاع میں مسلم لیگ (ن) نے کلین سویپ کر رکھا ہے اور ان اضلاع میں مسلم لیگ(ن) کو بعض مشکلات کا سامان کرنا پڑ رہا ہے، اعلیٰ قیادت نے بعض اضلاع میں مسلم لیگ(ن) کی دھڑے بندی کو دیکھتے ہوئے ٹکٹ اوپن رکھا ہے جبکہ بعض اضلاع میں ممبران اسمبلی اور مقامی قیادت میں شدید اختلاف کی وجہ سے بھی ٹکٹ کے حصول کیلئے دوڑیں لگی رہیں،مسلم لیگ(ن) کے اختلاف اور دھڑوں والے اضلاع میں جہاں ٹکٹ جاری کئے گئے وہاں بھی دھڑے بندیوں نے قیادت کے فیصلوں کو غلط قرار دیتے ہوئے پارٹی کے نامزد کردہ امیدواروں کے مقابلے میں امیدوار کھڑے کر رکھے ہیں جس وجہ سے لیگ کی اعلیٰ قیادت کو شدید تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے ،آج ہونیو الے ضلع کونسل کے چیئرمینوں،وائس چیئرمینوں کے انتخابات میں صوبہ کے دیگر اضلاع کی طرح راولپنڈی ڈویژن کے دو اضلاع جہلم اور چکوال میں مسلم لیگ(ن) بمقابلہ مسلم لیگ(ن) ہو گا، جہلم ایم این اے راجہ مطلوب مہدی اور ایم این اے چوہدری خادم حسین ، ایم پی اے لال حسین اور نذر گوندل نے ضلعی چیئرمین کیلئے راجہ قاسم علی خان کو نامزد کیا ہے جبکہ اعلیٰ قیادت نے ضلع ممبر منتخب ہونیو الے حافظ اعجاز جنجوعہ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا جس سے ممبران اسمبلی میں اختلافات بڑھ گئے اور منتخب شدہ چیئرمینوں نے راجہ قاسم علی خان کا بھر پور ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا اور حافظ اعجاز جنجوعہ کے مقابلے میں راجہ قاسم علی خان مقابلے میں آگئے اور اب دونوں امیدواروں کا تعلق مسلم لیگ(ن) سے ہے اور راجہ قاسم علی خان کا پلڑا بھاری نظر آرہا ہے ادھر ضلع چکوال میں بھی ن لیگ نے پارٹی ٹکٹ طارق ڈھلی کو دیا جبکہ ایم این اے محمد طاہر اقبال نے اپنے ن لیگ کا باغی گروپ بنا کر اپنی طرف سے ضلعی چیئرمین کیلئے چوہدری نعیم اصغر اعوان نامزد کررکھا اور جبکہ میجر طاہر اقبال باغی گروپ کا مقابلہ ن لیگ میں شامل سردار غلام عباس،صوبائی وزیر تنویر اسلم سیتھی، مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ملک سلیم اقبال ، ایم پی اے چوہدری لیاقت اور حیدر سلطان سمیت دیگر پارٹی کے نامزد کردہ امیدواروں کی کامیابی کیلئے کوشاں ہیں،یاد رہے کہ ضلع جہلم اور چکوال میں اکثریت مسلم لیگ(ن) کی ہے دونوں دھڑے آپسمیں مقابلہ کر رہے ہیں جو بھی دھڑا جیتے گا ان دونوں اضلاع میں ضلعی حکمرانی مسلم لیگ(ن) کے پاس ہی ہو گی ادھر ضلع اٹک کی صورت حال مختلف ہو گئی ہے ضلعی چیئرمین کے مقابلہ مسلم لیگ(ن) اور مسلم لیگ(ق) کے میجر طاہر صادق گروپ میں مسلم لیگ(ن) کی طرف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے بھانجے سردار احسن علی خان کو مسلم لیگ(ن) نے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ ان کے مد مقابل سابق ضلعی ناظم میجر(ر) طاہر صادق کی بیٹی اور ایم این اے زین الہیٰ کی بہن اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ اور چوہدری شجاعت کی بھانجی ایمان صادق کو مقابلے میں لائے ہیں اٹک میں رات گئے تک جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری امیدواروں نے ہر سم ہتھکنڈے استعمال کئے گئے اٹک میں مقابلہ سخت ہو گاکیونکہ مسلم لیگ(ن) اور میجر گروپ اپنی اپنی کامیابی کا دعویٰ رات گئے تک کرتے رہے ہیں،ادھر مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار سردار احسن علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کو ضلع اٹک میں تحریک انصاف کے ملک سہیل کمڑیال اور پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر سردار سلیم حیدر اور پیپلز پارٹی کے بالڑہ گروپ کی بھر پور حمایت حاصل ہو چکی ہے جس وجہ سے ان کی کامیابی یقینی ہے ان سب دعووں کا آج22دسمبر کو شام تک فیصلہ ہو جائے گا ، ادھر ضلع راولپنڈی میں ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں ضلعی چیئرمین کے انتخابات کو روک دیا گیا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ تحصیل کوٹلی ستیاں میں تقریباً 13کے قریب یونین کونسل میں تاحال انتخابات نہیں ہو سکے جس کی بنا پر عدالت عالیہ کے جسٹس صاحبان نے انتخابات روک کر آئندہ 10جنوری تک رپورٹ طلب کر لی ہے ، ضلع راولپنڈی میں انتخابات میں عدالت عالیہ کے فیصلے کے بعد ہو گا تاہم ابھی تک ن لیگ اپنے ضلعی چیئرمین کے امیدوار کا اعلان کرنے میں ناکام ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website