counter easy hit

یمن میں محصور پاکستانیوں کو نکالنے کے لئے چین سے مدد طلب کرلی گئی، دفتر خارجہ

Tasneem Aslam

Tasneem Aslam

اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان دفتر ضارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ ہمن میں محصور پاکستانیوں کے نکالنے کے لئے چین سے مدد طلب کرلی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صنعا میں پھنسے 70 پاکستانیوں کو نکالنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن وہاں کا ہوائی اڈہ لینڈنگ کے قابل نہیں، اس کے علاوہ عدن میں بھی لڑائی جاری ہے جب کہ مکلا کے لئے پرواز کو ابھی کلیئرنس کا انتظار ہے، اس لئے پاکستانیوں کو نکالنے کے لیے چین سے بھی مدد طلب کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پی آئی اے کا خصوصی طیارہ یمن کے شہر حدیدہ سے 503 پاکستانیوں کو وطن واپس لایا تھا تاہم اب بھی مختلف شہروں میں سیکڑوں پاکستانی محصورہیں۔